لندن: سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی والدہ کا جسدِ خاکی ایون فیلڈ سے روانہ کردیا گیا جبکہ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہمیں حکومت سے انسانیت کی توقع نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف نے والدہ کا جسدِ خاکی کو ایون فیلڈ سے روانہ ہوتے وقت کی ویڈیو جاری کی۔
https://twitter.com/PMLNLions/status/1330600701265899525
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا کہ میاں صاحب کے سر سے ماں کی دعاؤں بھرا سایہ اُٹھ گیا۔ دادی کے انتقال کی خبر مجھے فون سروسز معطل ہونے کے باعث 2 گھنٹے تاخیر سے ملی۔
پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ خبر ملتے ہی میں فوراً لاہور کیلئے روانہ ہوئی، میرے والد اور گھر والے بار بار رابطے کی کوشش کرتے رہے، مگر رابطہ نہ ہوسکا۔
میاں صاحب کے سر سے ماں کا دعاوں بھرا سایہ اٹھ گیا۔ دادی کے انتقال کی خبر مجھے فون سروسز معطل ہونے کی وجہ سے دو گھنٹے تاخیر سے ملی جس کے بعد میں فورا لاہور کی لیے روانہ ہو گئی۔ میرے والد اور گھر والے بار بار رابطے کی کوشش کرتے رہے مگر رابطہ نہ ہو سکا۔ pic.twitter.com/F4PmoB2T70
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 22, 2020

مریم نواز نے کہا کہ کسی حکومتی شخص میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ مجھ تک دادی کی وفات کی اطلاع پہنچا دیتے۔ میں نے میاں صاحب کو درخواست کی ہے کہ بالکل واپس نہ آئیں۔
دادی کے انتقال پر غمزدہ مریم نواز نے حکومت پر تابڑ توڑ تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ظالم اور انتقام میں اندھے لوگ ہیں جن سے کسی بھی قسم کی انسانیت کی توقع نہیں کی جاسکتی۔
کسی حکومتی شخص میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ مجھ تک دادی کی وفات کی اطلاع پہنچا دیتے۔ میں نے میاں صاحب کو درخواست کی ہے کہ بالکل واپس نا آئیں۔ یہ ظالم اور انتقام میں اندھےلوگ ہیں جن سے کسی بھی قسم کی انسانیت کی توقع نہیں۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 22, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختراتوار کو لندن میں انتقال کر گئیں۔ نواز شریف اپنی والدہ کی پاکستان میں ادا کی جانے والی آخری رسومات میں شرکت نہیں کریں گے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے گزشتہ روز نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی صحت ایسی نہیں کہ وہ سفر کرسکیں، ڈاکٹر ز نے انہیں سفر کرنے سے منع کیا ہے، اس لئے وہ پاکستان میں اپنی والدہ کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
مزید پڑھیں: نواز شریف والدہ کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کریں گے، ن لیگ