ن لیگ میں دھڑے بندی، پارٹی قیادت مریم نے سنبھال لی، شہباز شریف سائیڈ لائن

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ن لیگ میں دھڑے بندی، پارٹی قیادت مریم نے سنبھال لی، شہباز شریف سائیڈ لائن
ن لیگ میں دھڑے بندی، پارٹی قیادت مریم نے سنبھال لی، شہباز شریف سائیڈ لائن

لاہور:  پاکستان مسلم لیگ (ن) 2 دھڑوں میں بٹ گئی ہے جس میں سے م گروپ، ش والوں پر بھاری پڑ رہا ہے، مریم نواز اپنی مرضی سے پارٹی کے سیاسی فیصلے کرنے لگی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق م گروپ ش والوں کو تمام تر فیصلوں سے لاعلم رکھتا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی باگ دوڑ آج کل سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سنبھال رکھی ہے۔ مریم نواز پارٹی کے تمام فیصلے اپنی مرضی سے کر رہی ہیں۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے فیصلوں سے صدر مسلم لیگ (ن) اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو لاعلم رکھا جاتا ہے، فیصلوں سے متعلق شہباز شریف سے کوئی رائے نہیں لی جاتی، نہ ہی انہیں اعتماد میں لیا جاتا ہے۔ آج کل مریم نواز ضمنی الیکشن کیلئے مضبوط امیدواروں کے انٹرویوز کر رہی ہیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مریم نواز کی توجہ ضمنی الیکشن پر مرکوز ہے جبکہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے مریم نواز کا ہوم ورک نہ ہونے کے برابر ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی عدم موجودگی میں ن لیگ سینیٹ الیکشن میں خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں کرسکے گی۔ 

خیال رہے کہ ضمنی انتخابات کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس آج ہوگا جبکہ بورڈ نے ٹکٹس کے حصول کیلئے امیدواروں کو طلب کر رکھا ہے۔

ضمنی انتخابات کے معاملے پر ن لیگی پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس آج ہورہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی بورڈ اجلاس جاتی عمرہ میں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ضمنی انتخابات پر ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس آج ہوگا

Related Posts