ن لیگ کی نائب صدر بخار میں مبتلا، مریم نواز کاسوات کا جلسہ منسوخ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان ملک کا سب سے بڑا فتنہ ہے، اُسے جلدازجلد کرش کرنا ہوگا، مریم نواز
عمران خان ملک کا سب سے بڑا فتنہ ہے، اُسے جلدازجلد کرش کرنا ہوگا، مریم نواز

لاہور: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث سوات میں منعقد ہونیوالا عوامی جلسہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں متوقع ہے۔ 

ترجمان مسلم لیگ (ن) و سابق وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے منگل کے روز سوات جلسے کا اعلان کیا تھا، تاہم طبیعت کی خرابی کے باعث ن لیگ کی نائب صدر جلسہ منعقد نہیں کرسکیں گی۔ انہیں تیز بخار ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نواز شریف کیخلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں، کاوے موسوی کی معذرت

ن لیگ کی ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹرز نے مریم نواز کو سفر سے روک دیا، ن لیگ اہلِ سوات اور خیبر پختونخوا میں رہنے والے عوام سے معذرت چاہتی ہے۔ مریم نواز اعتماد ہے کہ خیبر پختونخوا کے لوگ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں شیر کو ووٹ دینے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگی رہنماؤں اور کارکنان کیلئے مریم نواز نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ن لیگ کے صدرِ کے پی کے امیر مقام اور کارکنان کے جذبوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے ن لیگی نائب صدر کی صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت پر شدید تنقید کی۔ گزشتہ روز ان کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کو 10 لاکھ بندوں کی نہیں، عدم اعتماد کیلئے صرف 10 بندوں کی ضرورت ہے۔ 

Related Posts