پولیس اہلکاروں نے میری گاڑی پر پتھراؤ کیا، یہ عمل شرمناک ہے۔مریم نوازکا الزام

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

maryam nawaz talks to media in lahore

لاہور: سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پولیس اہلکاروں پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے میری گاڑی پر پتھراؤ کیا جبکہ یہ عمل شرمناک ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے میری گاڑی پر پتھراؤ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے الزام کے تحت  پولیس کے عمل کو شرمناک بھی قرار دیا۔

پیغام میں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پولیس نے میری گاڑی پر حملہ کیا۔ تصور کیجئے کہ اگر میں بلٹ پروف گاڑی میں نہ ہوتی تو کیا ہوتا۔ پولیس نے جو عمل کیا وہ شرمناک ہے۔ ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کو پتھر پھینکتے ہوئے دکھایا گیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  قومی احتساب بیورو (نیب) کے دفتر کے باہر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے ہنگامہ آرائی کی جس کے پیشِ نظر نیب نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پیشی منسوخ کردی۔

 مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے نیب کے دفتر کے باہر پتھراؤ شروع کردیا جس کے پیشِ نظر نیب کے اعلیٰ حکام نے مریم نواز کی پیشی کو منسوخ کرنے کا پیغام سابق وزیرِ اعظم کی صاحبزادی کو بھجوا دیا۔ پیشی کشیدہ صورتحال کے باعث منسوخ کی گئی۔

مزید پڑھیں: نیب کے دفتر کے باہر ن لیگ کی ہنگامہ آرائی، مریم نواز کی پیشی منسوخ

 

Related Posts