مریم نوازکا کل سے ملک بھر میں شیر جوان تحریک شروع کرنیکا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam Nawaz
Maryam Nawaz

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اتوار کوانشا اللہ ’’شیر جوان تحریک ‘‘کا آغاز ہو رہا ہے۔

ٹوئٹر پراپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ یہ آپ کی تحریک ہے، آپ جو قوم کا بازو،قوم کی آواز، قوم کی تقدیر اور قوم کا مستقبل ہیں۔ کل آپ کے بڑے قائداعظم کی قیادت میں تحریک آزادی کا ہراول دستہ تھے ۔

آج آپ نے قائداعظم کے اصولوں جمہوریت، آئین کی بالادستی اور ووٹ کو عزت دو کے لئے میدان میں آنا ہے ،اٹھیے اپنی اور ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے اس تحریک کا حصہ بنیے ، اپنے فیصلے اپنے ہاتھوں میں لیجئے ۔

شیر جوان،ملکی کی آن ،قوم کی شان۔اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کے بعد مسلم لیگ ن بلوچستان مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق اختلاف سابق وزیرِ اعلی نواب ثنا اللہ زہری کو جلسے میں نہ بلانے پر ہوا، مسلم لیگ نون کی مرکزی قیادت نے نواب ثنا اللہ زہری کو نہ بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی کی مرکزی قیادت کے فیصلے پر صوبائی رہنمائوں کو تحفظات ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی سیاست خطرناک مراحل میں داخل، کچھ بھی نتائج نکل سکتے ہیں، شیخ رشید

Related Posts