کیا مریم نواز کو بیٹے کی شادی کی تقریب میں شریک ہونے کی اجازت ملے گی؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا مریم نواز کو بیٹے کی شادی کی تقریب میں شریک ہونے کی اجازت ملے گی؟
کیا مریم نواز کو بیٹے کی شادی کی تقریب میں شریک ہونے کی اجازت ملے گی؟

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر جلد ہی رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جس پر مریم نواز کو خوش ہونا چاہئے تاہم بعض وجوہات کے باعث مسرت کے موقعے پر بھی الجھنیں سامنے آگئیں۔

اپنے بیٹے کی شادی کی خبر کا اعلان کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث جنید صفدر کی نکاح کی تقریب میں شرکت کے لیے لندن نہیں جا سکتیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا حکومت اس خوشی کی تقریب میں شرکت کے لیے مریم نواز کو لندن جانے کی اجازت دے گی؟

شادی کی تقریب

جنید صفدر کے نکاح کی تقریب 22 اگست کو لینڈ سبرو کے ہائیڈ پارک کارنر میں منعقد ہوگی، جو ایک پرانا فائیو اسٹار ہوٹل ہے جس نے 1719ء میں کام کا آغاز کیا جبکہ شادی کی تقریب کا دعوت نامہ پہلے ہی متوقع مہمانوں کو ارسال کیا جاچکا ہے۔

مریم نواز کی ہونے والی بہو 

مریم نواز کی ہونے والی نواز شریف کے دیرینہ رفیق اور کالعدم احتساب بیورو کے سابق سربراہ، سابق چیئرمین نیب سیف الرحمان کی صاحبزادی عائشہ سیف ہیں۔ 

عائشہ سیف اِس وقت اپنے خاندان کے ساتھ قطر میں مقیم ہیں۔ 2012 میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ریڈ وارنٹ جاری کیے اور سیف الرحمان کو پاکستان کے حوالے کرنے کیلئے انٹرپول کی مدد سے قطری حکومت سے رابطہ کیا۔ انہیں اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف احتساب بیورو کے چیئرمین کی حیثیت سے خفیہ آپریشن کرنے اور انہیں غیر قانونی حراست میں رکھنے کے الزامات کا سامنا ہے۔

عائشہ سیف اور جنید صفدر دونوں طویل عرصے سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں کیونکہ وہ ایک ساتھ بڑے ہوئے ہیں اور ان کے خاندانوں کے آپس میں روابط بے حد گہرے ہیں۔ 

مریم نواز کی بیٹے کی شادی میں شرکت مشکوک

نہ صرف مریم نواز بلکہ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر بھی اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف ، جو اس وقت لندن میں ہیں ، تقریبات میں شریک ہوں گے۔

مریم نواز نکاح کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکتیں کیونکہ ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے خود ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے جنید کا عائشہ سیف الرحمان کے ساتھ نکاح ان شاء اللہ 22 اگست کو لندن میں ہوگا۔ بدقسمتی سے میں جعلی مقدمات اور ای سی ایل میں نام شامل ہونے کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہیں کر سکوں گی۔

ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے یہ بھی کہا  کہ میں جیل میں تھی جب میری پیاری ماں کا انتقال ہوا اور اب میں اپنے بیٹے کی خوشیاں بھی نہیں بانٹ سکتی، لیکن ، میں موجودہ حکومت سے بیرون ملک سفر کے لیے کوئی درخواست نہیں کروں گی۔ میں ی معاملہ اللہ رب العزت پر چھوڑتی ہوں۔ 

مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں العزیزیہ ریفرنس اور چوہدری شوگر ملز کیس میں شامل ہے جسے انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کیا تھا۔  

ابھی تک یہ طے نہیں ہوا ہے کہ مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے گی یا نہیں لیکن ایک ایسا طریقہ طے کیا جا سکتا ہے جسے حال ہی میں سوشل میڈیا صارفین نے تجویز کیا کہ وہ اپنے بیٹے کے نکاح کی تقریب لندن کے بجائے پاکستان میں منعقد کریں۔ جنید صفدر کے خلاف کوئی کیس نہیں جو پاکستان میں سفر کرنے کیلئے آزاد ہیں اور آسانی سے یہاں نکاح بھی کرسکتے ہیں۔ 

Related Posts