اب حساب لینے کا وقت ہے حکومت اپنے دن گننا شروع کردے، مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اب حساب لینے کا وقت ہے حکومت اپنے دن گننا شروع کردے، مریم نواز
اب حساب لینے کا وقت ہے حکومت اپنے دن گننا شروع کردے، مریم نواز

لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ 2017 میں نواز شریف پر جھوٹے الزامات لگا کر نکالا گیا، اب حکومت اپنے دن گننا شروع کردے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ اب قربانیاں دینے کا نہیں حساب لینے کا وقت ہے۔ 26 مارچ کو ایک مرتبہ پھر نیب کے سامنے پیش ہوں گی۔

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نیب نے الزام لگایا کہ میں اداروں کے خلاف بیان بازی کی ہے ۔ میں پوچھتی ہوں کہ نیب کو بیانات جانچنے کا ٹھیکہ کس نے دیا ہے ۔ نواز شریف لندن میں بیٹھے ہیں مگر حکمرانوں کی ٹانگیں یہاں کانپ رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اج 22 کروڑ عوام پوچھ رہے ہیں کہ نوازشریف کو کیوں نکالا گیا۔ مشرف نے کہا تھا کہ نواز شریف ماضی کا قصہ بن چکے ہیں مگر اب مشرف خود کہیں دکھائی نہیں دے رہے۔

مسلم لیگ ن کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو اقامے پر نکالا گیا، باپ کے سامنے بیٹی کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ۔ جنوبی پنجاب محاذ ڈرامےکا ڈراپ سین ہوگیا ہے، چند لوٹوں کے علاوہ کسی نے ن لیگ کو نہیں چھوڑا، یہ لوگ کہتےتھےکہ نوازشریف کی سیاست اورپارٹی ختم ہوگئی ہے۔

لیگی نائب صدر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں نوازشریف کودھمکیاں دی جارہی ہیں کہ آپ کی بیٹی باز نہ آئی تو اسے ختم کردیں گے، میں نے نوازشریف کوکہا کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے نیب یا حکومت کے ہاتھ میں نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مریم نواز کی بچگانہ سیاست نے ن لیگ کو نقصان پہنچایا ہے،شبلی فراز

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ یہ لوگ اتنے بہادر ہیں کہ مجھ کو 26 مارچ کو نیب نے طلب کرلیا ہے ، کیوں کہ ان کو پتا ہے کہ 26 مارچ کو ہم لانگ مارچ کرنے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  ہم نے جتنی قربانیاں دینی تھیں دے دیں، اب قربانیاں دینے کا نہیں حساب لینے کا وقت ہے، اگرنیب نے گڑبڑکرنے کی کوشش کی تو ن لیگ مقابلہ کرے گی۔

Related Posts