اسلام خواتین کے حقوق کا علمبردار ہے، مریم نواز کا سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز
(فوٹو: اسکرین گریب)

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ اسلام خواتین کے حقوق کا علمبردار ہے، ہمیں بچیوں کوبھی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ خاتم النبیین اور رحمۃ اللعالمین ہیں اور وہ مقدس ہستی ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنا محبوب کہا اور جن سے محبت فرمائی۔

سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آج ہم ربیع الاوّل کے مبارک مہینے کے دوران یہاں جمع ہیں اور عید میلاد النبی ﷺ کی آمد آمد ہے۔ ہمارے گھرانے میں ربیع الاوّل کے مقدس مہینے کو ایک جشن کی طرح بہت عزت اور احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہمارے گھر کو روشنیوں اور قمقموں سے سجایا جاتا ہے۔ مٹھائیاں تقسیم ہوتی ہیں اور خوشیاں منائی جاتی ہیں۔ یہ سب دیکھ دیکھ کر میں بڑی ہوئی ہوں۔ عشقِ رسول ﷺ کسی کم ظرف کیلئے نہیں ہے۔

خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ قرآن اور سنت کی تعلیم سے قبل عشقِ رسول ﷺ کا آغاز ماں کی گود سے ہوتا ہے۔ اپنے بچوں کو رسول اللہ ﷺ کی زندگی کے واقعات کہانی کے طور پر سنائیں تاکہ بچوں کے خون میں رسول اللہ ﷺ کی سیرت شامل ہوجائے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے اسلام کی پہلی یونیورسٹی مسجدِ نبوی ﷺ میں زمین پر بیٹھ کر تعلیم کا جو آغاز فرمایا، وہ تعلیم پوری دنیا میں پھیل گئی ہے۔ اسلام میں ہر شخص کے حقوق کا تعین کیا گیا ہے جس میں خواتین اور پسے ہوئے طبقات شامل ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے کالے اور گورے کی تفریق منع فرما دی۔ خواتین کو جو حقوق اسلام نے دئیے، وہ کہیں اور نہیں ہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے حضرت فاطمہ الزہرا رضی اللہ عنہا کو اپنے دل کا ٹکڑا قرار دیا۔ ہمیں اپنے آپ سے پوچھنا ہوگا کہ ہم سیرتِ رسول ﷺ پر کتنا عمل کرتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ عشقِ رسول ﷺ ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے۔ ہمیں بیٹیوں کی عزت و احترام کا جو درس اسلام سے ملا، کیا ہم اپنی زندگیوں میں اس پر عمل کرتے ہیں؟ جب بیٹی شادی کے بعد کسی مسئلے کے باعث میکے پلٹتی ہے تو اسے طعنے دئیے جاتے ہیں۔

 

Related Posts