شہباز شریف کی سفارتی کامیابیوں نے عمران خان کو تڑپا کر رکھ دیا۔مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف کی سفارتی کامیابیوں نے عمران خان کو تڑپا کر رکھ دیا۔مریم نواز
شہباز شریف کی سفارتی کامیابیوں نے عمران خان کو تڑپا کر رکھ دیا۔مریم نواز

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی سفارتی کامیابیوں نے عمران خان کو تڑپا کر رکھ دیا ہے جس کا پتہ ان کی بے تکی باتوں سے چلتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ فتنہ خان کی وزیر اعظم شہباز شریف کے بارے میں بے تکی باتیں پتہ دے رہی ہیں کہ شہباز شریف  کو سفارتی کامایبیاں ملی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب حکومت کا اقدام، طاہر اشرفی علماء بورڈ کی سربراہی سے فارغ

ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی باتوں سے پتہ چلتا ہے کہ شہباز شریف کو جو کامیابیاں اور عزت بیرونی دنیا سے ملی، اس نے فارن فنڈڈ ایجنٹ کو تڑپا کے رکھ دیا ہے۔ ڈالر آخر حلال بھی تو کرنے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسی حسد کی آگ میں جلتے رہنا اب اس کا مقدر ہے۔ 

اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے مخالفین نے ان کے خلاف ظلم و انتقام کی ہر حد پار کر لی۔ انہیں مٹانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی مگر مخالفین اپنی آنکھوں سے نواز شریف کو دیکھ رہے ہیں۔ 

مریم نواز نے تحریکِ انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کی اس سے بڑی سزا کیا ہوگی کہ وہ اپنی جیتی آنکھوں سے اسی نواز شریف کو ایک بار پھر پاکستان کا سیاسی نقشہ ترتیب دیتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ 

نواز شریف اور سیاسی نقشہ

وزیر اعظم شہباز شریف جب برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر تعزیت کیلئے لندن پہنچے تو سابق وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ملاقات ہوئی۔ وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم آرمی چیف کی تعیناتی پر نواز شریف سے مشاورت کریں گے۔ 

دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں بالخصوص سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور سابق وزیرِ انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے آرمی چیف کی تعیناتی پر نواز شریف سے مشاورت کو وزیر اعظم کے حلف کے خلاف قرار دیا ہے۔ 

Related Posts