پی ٹی آئی حکومت کی 3 سالہ کارکردگی تباہی و بربادی کی داستان ہے۔مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam Nawaz new audio leak

اسلام آباد: ن لیگ کی صدر اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی3 سالہ کارکردگی تباہی و بربادی کی داستان ہے،  مفاہمت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق  آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقعے پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ میں حکومت سے بات کرنے کے حق میں نہیں ہوں، وفاقی حکومت نے عوام دشمنی کی مثال قائم کی ہے۔

گفتگو کے دوران ن لیگ کی نائب صدر نے مزید کہا کہ حکومت میڈیا اور حزبِ اختلاف کو کنٹرول کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔ کیا بجلی سستی ہوئی؟ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کی گئیں؟ آئندہ انتخابات میں حکومت کے کرپشن پلان کو روکنے کی کوشش کریں گے۔

حکومت کی 3 سالہ کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارکردگی سب کے سامنے ہے، شہباز شریف نے قومی حکومت کی بجائے مفاہمت کی بات کی، بے روزگاری میں اضافہ حکومت کی نااہلی کے باعث ہوا۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام پارٹیاں متحد ہوجائیں۔

ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ میڈیا کو خاموش کرنے سے فرق نہیں پڑنے والا۔ میرا ایک ہی بیٹا ہے جس کے نکاح میں نہیں جاسکی۔ حکومت سے اجازت نہ مانگی ہے، نہ مانگوں گی۔ن لیگ چاہے گی تو نواز شریف وطن واپس آجائیں گے۔ 

سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت قومی تاریخ کی نااہل ترین حکومت ہے۔ ایسی نااہل حکومت پہلے نہیں آئی۔ یہ سچ بولنے والوں سے لڑتے ہیں۔ یہ لوگ میڈیا ریگولیٹ کریں گے لیکن حرکتیں ٹھیک نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کے مشیر عشرت حسین کا استعفیٰ منظور، نوٹیفکیشن جاری

Related Posts