اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیرِ اعظم کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی حالت پر ترس آتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے وزیرِ اعظم کا بیان شیئر کیا جس میں عمران خان نے کہا کہ فوج میرے اوپر نہیں بلکہ میری ماتحت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فوج میرے اوپر نہیں بلکہ میری ماتحت ہے، وزیر اعظم
وزیرِ اعظم عمران خان کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اس وزیرِ اعظم کی حالت پر ترس آتا ہے جس کو یہ بھی بتانا پڑ جائے۔ باقی آپ خود سمجھدار ہیں کہ بندہ تابعدار ہے۔
اس وزیر اعظم کی حالت پر ترس آتا ہے جس کو یہ بھی بتانا پڑ جائے۔ باقی آپ خود سمجھدار ہیں۔ بندہ تابعدار ہے! https://t.co/nMPo4V0lGr
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 18, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے ایک بار پھر وزیر اعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نفسیاتی دباؤ میں ہیں اسی لئے کتوں سے کھیل رہے تھے۔
سینیٹ انتخابات ایک ماہ پہلے کرانے کا وزیرِ اعظم کا اعلان غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مریم نواز نے 2 روز قبل کہا کہ عمران خان ایف بی آر اور ایف آئی اے کے بعد الیکشن کمیشن کے چیئرمین بھی خود ہی بن بیٹھے ہیں۔
مزید پڑھیں: آپ نفسیاتی دباؤ میں ہیں اسی لئے کتوں سے کھیل رہے تھے،مریم نواز