قوم کو غلامی سے نجات کا لیکچر دینے والا خود بیرونی طاقتوں کا غلام نکلا۔مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قوم کو غلامی سے نجات کا لیکچر دینے والا خود بیرونی طاقتوں کا غلام نکلا۔مریم نواز
قوم کو غلامی سے نجات کا لیکچر دینے والا خود بیرونی طاقتوں کا غلام نکلا۔مریم نواز

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو غلامی سے نجات کا لیکچر دینے والا خود بیرونی طاقتوں کا غلام نکلا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سامنے آنے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ قوم کو غلامی سے نجات کا سبق پڑھانے والا خود بیرونی طاقتوں کا غلام ثابت ہوا۔ ان سے پیسہ لیتا اور اس پیسے کو ملک میں فتنہ و فساد اور بربادی کیلئے خرچ کرتا رہا۔

ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے عمران خان کو غیر ملکی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فارن ایجنٹ کو پاکستان کی ترقی کو روکنے اور سی پیک کے خاتمے کیلئے لانچ کیا گیا۔ سر شرم سے جھک گیا۔ فتنہ خان پاکستان کا وہ پہلا اور واحد سیاستدان ہے جو ایک ہی فیصلے میں ناقابلِ تردید ثبوتوں کے ساتھ بیک وقت جھوٹا، کرپٹ اور منی لانڈرر ثابت ہوا۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے خلاف دئیے گئے فیصلے کو انصاف پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ایک ہی فیصلے میں فتنہ خان بیرنوی قوتوں کے ایماء پر کام کرنے والے ثابت ہوئے۔ ان کا اپنا ہی بنایا ہوا جھوٹا ایمانداری اور حب الوطنی کا بت آج اوندھے منہ گر گیا ہے۔ بے شک اللہ حق ہے۔ 

Related Posts