جعلی حکومت نے ڈسکہ کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا، دوبارہ انتخاب سے بات نہیں بنے گی۔مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غصہ، اشتعال، دھمکیاں، گالیاں، زبان درازی، گھبرا گئے ہو نا، مریم نواز
چند دن کی وزارتِ عظمیٰ کی خاطر نشانِ عبرت بن جانا گھاٹے کا سودا ہے، مریم نواز

لاہور: ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جعلی حکومت نے ڈسکہ کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا، صرف دوبارہ انتخاب سے بات نہیں بنے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرا پنے پیغام میں سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے تمام شیروں کو مبارکباد دیتی ہوں۔

 نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ کے شیروں نے نہ صرف ووٹ چور ٹولے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا بلکہ اپنے ووٹ پر پہرہ بھی دیا۔ ڈسکہ والوں اور سیدہ نوشین کو شاباش دیتی ہوں۔

سابق وزیرِ اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ عمران خان اور اس کی جعلی حکومت نے ڈسکہ کے عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ صرف ری الیکشن کافی نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ صرف ری الیکشن سے بات نہیں بنے گی۔ ان وارداتیوں کو ووٹ چوری کرے اور الیکشن کمیشن کے عملے کو اغواء کرنے کے جرم کا حساب دینا ہوگا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سپریم کورٹ نے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کے الیکشن کمیشن کے حکم کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔

دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل دیئے کہ آئی جی پنجاب اور دیگر حکام نے فون نہیں اٹھایا، 13 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ معطل رہی، فائرنگ کے واقعات پورے حلقے میں ہوئے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا

Related Posts