اسلام آباد: وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ سیز فائر معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ غلط معاہدے کیے، جس کی وجہ سے عوام مہنگائی کا بوجھ برداشت کرنے پر مجبور ہے، اُن کا کہنا تھا کہ آج وزیراعظم کسی ایک صوبے کا نہیں بلکہ پورے ملک کا ہے۔
مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جمعے کے بعد احتجاج کا اعلان ہوا تھا، کون نکلا کس نے احتجاج کيا؟ آپ کی باتوں پر آپ کے اپنے لوگوں نے يقين نہيں کيا تھا، منافقت کر کے عوام کو بے وقوف نہيں بنا سکتے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں 4 وزرائے خزانہ تبدیل کئے گئے، کمزور بنيادوں پر آپ نے آئی ايم ايف سے معاہدہ کيا، ہم پاکستان سے مافيا کا خاتمہ کرکے دکھائيں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری نے مہنگائی سے متعلق بڑی پیش گوئی کردی