عدالتی فیصلے نے پاکستان میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، مریم اورنگزیب

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
maryam aurangzeb

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے نے پاکستان میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ،آئندہ ملک میں آئین شکنی، پارلیمان اور عوام کے حق حکمرانی کو روندنے کا راستہ بند ہوگیا۔

مریم اورنگزیب نے پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کے عدالتی فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پہلی مرتبہ کسی آمر کے خلاف عدالت نے فیصلہ دے کر پاکستان کو ایک نئی سمت دی ہے۔

فیصلہ پاکستان کے آئین کی بالادستی، جمہوریت کی مضبوطی اور قانون کی حکمرانی کا باعث بنے گا ،عدالت نے شہادتوں اورقانونی تقاضوں کی بنیاد پر فیصلہ دیا ،پاکستان کی عدالتی تاریخ کا اپنی نوعیت کا پہلا اور اہم فیصلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے آئین شکنی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت سنا دی

انہوں نے کہاکہ آرٹیکل 6کے تناظر میں عدالت نے ایک نئی عدالتی نظیر قائم کی ہے سپریم کورٹ کے دئیے ہوئے فیصلوں کے تناظر میں عدالت نے قانونی فیصلہ کیا ہے ،فیصلے نے پاکستان کے مستقبل کی واضح سمت کا بھی تعین کردیا ہے۔

فیصلہ آئین کی بالادستی، مقننہ، عدلیہ اور ریاستی اداروں کے آئینی کردار کے بارے میں نہایت اہم ہے ۔فیصلہ ملک میں عوام کی حقیقی رائے سے منتخب وزرااعظم، حکومتوں، پارلیمان کی آئینی حیثیت کے حوالے سے بھی سنگ میل ثابت ہوگا،اس فیصلے کے بعد ملک میں آئین کی بالادستی اور عوام کے حق حکمرانی کا نیا دور شروع ہوگا۔