لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اورسلیکٹڈٹولہ گھر جانے کی تیاری کرے ، عوام نے آپ کو گھر بھیجنے کا پلان بنالیا ہے ۔
وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اب عوام آپ کے جھوٹ، فریب اور دھوکہ میں نہیں آنے والے ،عمران صاحب پلان تو آپ کا آئی ایم ایف جانے پہ خودکشی کرنے کا تھا ؟۔
وزیرِ اعظم عمران خان کے نالج سٹی کے ماسٹر پلان کے حوالے سے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ کا ماسٹر پلان تو ایک کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ گھر بھی دینے کا تھا؟، عمران صاحب ماسٹر پلان تو آپ کا کسی سے بھیک نہیں مانگوں گا بھی تھا ، پورے ملک کو بھکاری بنا دیا ۔
عمران صاحب ماسٹر پلان تو آپ کا تو وزیراعظم ہاوس کو یونیورسٹی بنانا بھی تھا ؟،عمران صاحب آپ کا پلان تو سائیکل پروزیراعظم ہاؤس جانا بھی تھا ؟،عمران صاحب پلان تو آپ کا 90 دن میں کرپشن ختم کرنا تھی؟۔
اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے لکھا کہ عمران صاحب آپ کے ماسٹر پلان کے مطابق خیبرپختونخوا میں 350 ڈیمز بننے تھے اور پورے ملک کو بجلی ملنا تھی؟،عمران صاحب پلان تو آپ نے انڈے، کٹے، بکرے، مرغیاں اور بھینسوں سے پاکستان کی معیشت کو دنیا کی بہترین معیشت بنانا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ عمران صاحب ساڑھے سات سال خیبرپختونخوا اور اڑھائی سال آپ نے پاکستان کے عوام کو صرف دھوکہ دیجے کا پلان پر عمل کیا ہے،عمران صاحب آپ کا صرف آٹا چینی چوری کا پلان مکمل ہوا۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں پہلے علم کے شہر کی تعمیر میرا خواب ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان
عمران صاحب آپ کا صرف بے نامی ۲۳ فارن فنڈنگ اکاؤنٹس سے پیسے منگوا کر ملک کے خلاف سازش کرنے کا پلان مکمل ہوا، عمران صاحب پلان تو آپ کا بی آر ٹی پشاور بنانے کا بھی تھا لیکن صرف ۱۲۰ ارب کے کھڈے کھودنے کا پلان مکمل ہوا۔
عمران صاحب اورسلیکٹڈٹولہ گھر جانے کی تیاری کرے ، عوام نے آپ کو گھر بھیجنے کا پلان بنالیا ہے
عمران صاحب اب عوام آپ کے داعوں ، جھوٹوں، فریب اور دھوکہ میں نہیں آنے والے
عمران صاحب پلان تو آپ کا آئی ایم ایف جانے پہ خودکشی کرنے کا تھا ؟ https://t.co/GPpe9GiACp
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) October 26, 2020