پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما و سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کے میڈیا مخالف بیان کی شدید مذمت کی ہے جس کے دوران انہوں نے میڈیا کو مافیا قرار دیا ۔
سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان وہ سلیکٹیڈ اور نااہل وزیر اعظم ہیں جس نے میڈیا کو مافیا کہا جبکہ انہوں نے غیر ملکی فنڈنگ کیس کے مطابق بیرونِ ملک سے غیر قانونی فنڈنگ لی۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم نے حزبِ اختلاف کی گرفتاریاں کروا کر انہیں جیلوں میں بند کروایا، عوام کا روزگار اور کاروبار بھی بند کروا دیا، کیا انہیں میڈیا کو مافیا کہنا زیب دیتا ہے؟
ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان پر الزام لگایا کہ انہوں نے ڈاکوؤں اور چوروں کی مجلس سجا کر پاکستان کو بین الاقوامی مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے حوالے کردیا۔
مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان پر الزام لگایا کہ انہوں نے ٹی وی ٹاک شوز کو بند کروا کر تحریری ادارئیے بھی غائب کروا دئیے جبکہ وزیر اعظم بننے کے لیے انہوں نے ووٹ کی طاقت کی بجائے ووٹ چوری کرنے کو ترجیح دی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں چھاپہ مارا جس کی ترجمان مسلم لیگ (ن) نے شدید مذمت کی۔
ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ کے مطابق گزشتہ روز ایف آئی اے نے مریم نواز کی جج ارشد ملک کے متعلق پریس کانفرنس کے مواد پر چھاپہ مارا۔
مزید پڑھیں: ن لیگ سیکریٹریٹ پر چھاپہ ،رہنما مریم اورنگزیب کی مذمت