عمران خان کو الیکشن کا نہیں، شہباز شریف کی کارکردگی کا خوف ہے۔مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کو الیکشن کا نہیں، شہباز شریف کی کارکردگی کا خوف ہے۔مریم اورنگزیب
عمران خان کو الیکشن کا نہیں، شہباز شریف کی کارکردگی کا خوف ہے۔مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو الیکشن کا نہیں، شہباز شریف کی کارکردگی کا خوف ہے جبکہ وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ پورے سندھ کے دورے کیلئے کراچی روانہ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن مقررہ وقت پر اور تب ہوں گے جب حکومت چاہے گی۔ ہر روز پی ٹی آئی الیکشن کمیشن پر الزامات عائد کر رہی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ عمران خان الیکشن سے نہیں بلکہ ن لیگ اور شہباز شریف کی کارکردگی سے خوفزدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عامر لیاقت نے عمران خان کو جھوٹا اور سازشی مریض کیوں کہا ؟

پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال زیرِ غور آئی اور کراچی یونیورسٹی پر خود کش حملے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ آج کراچی روانہ ہو گئے جو پورے سندھ کا دورہ کریں گے۔ حکومت نے چینی سفارت خانے کو کراچی واقعے کی جلد تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم نے قومی ایکشن پلان کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔ کا بینہ نے عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ پاور ڈویژن نے ملک میں جاری توانائی بحران پر وفاقی کابینہ اراکین کو تفصیلی بریفنگ بھی دی۔2013 میں ایک صاحب کنٹینر پر چرھے جن کو 2018 میں ملک پر مسلط کردیا گیا۔ 

گفتگو کے دوران وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان 2022ء میں دوبارہ کنٹینر پر چڑھے ہوئے ہیں۔ اپنے دور میں انہوں نے ایف آئی اے، نیب اور دیگر اداروں کو مخالفین کے خلاف استعمال کیا لیکن 4 سال بعد ایک بھی الزام ثابت نہ کرسکے۔ صبح شام جن پر الزام لگتے تھے، وہ عدالتوں سے سرخرو ہو کر نکلے۔ آپ کرپشن ثابت کیوں نہیں کرسکے؟

وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق مشیرِ داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نیب کو گرفتاری اور کیسز کیلئے ہدایات جاری کرتے تھے۔ اگر کرپشن یا منی لانڈنگ کا ارتکاب ہوا تو 4سال تک اسے ثابت کیوں نہ کیا جاسکا؟عمران خان جانتے ہیں 2 ہفتوں میں آٹا 550 سے400روپے تک آگیا۔ حکومت نے 4سال سے بند میٹرو بس سروس 4روز میں چلا دی تھی۔ 

Related Posts