لاہور :پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی گمشدگی کااشتہار شائع کریں۔
مریم اورنگزیب نے عوامی مسائل پر وزیر اعظم عمران خان اور ان کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے 10 ملین ملازمتیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا اور 50 لاکھ گھر دینے کا خواب دکھایا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے طیارہ حادثہ کا شکار افراد کے ورثاء اپنے وزیر اعظم کے بارے میں جاننے کے لئے مطالبہ کر رہے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کی رہنماء نے کہا کہ ٹڈیوں کے ذریعہ فصلیں تباہ ہورہی ہیں اور کورونا وائرس کی شرح اموات میں اضافہ ہورہا ہے لیکن اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ خطرناک ہے۔شہباز شریف