وزیراعلیٰ پنجاب،وزرااورمشیرنااہلی اورنالائقی پراستعفیٰ دیں،مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam-Aurangzeb.jpg
مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کو معاشی وائٹ پیپر کا جواب دینے کا چیلنج

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر اور مشیر ڈینگی کے مریضوں کی اطلاع دینے کے بجائے نااہلی اور نالائقی پراستعفیٰ دیں، ‎سرکاری خرچ پر پریس کانفرنسوں سے ڈینگی کا خاتمہ نہیں ہو گا۔

مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ ملک میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار ہوچکی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب ڈینگی مریضوں کی اطلاع دینے کے بجائے مستعفی ہوں،  وزیراعلی عثمان بزدار  ‎افسران کو معطل کر کے مجرمانہ غفلت چھپا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا عوام کی طرح ڈینگی کے مریضوں کا بھی کوئی پرسان حال نہیں۔

ن لیگی ترجمان کاکہناتھا کہ   شکر ہے کہ آج ڈینگی سے متعلق  اعداد و شمار تو تسلیم کئے گئے، ورنہ نالائق حکومت مسلسل انکار کررہی تھی، نالائق حکومت کے پاس نہ معاشی ، نہ کاروباری اور نہ ہی ڈینگی کی روک تھام کا پلان ہے، نالائق اور بے حس حکومت نے شہباز شریف کے حسد میں اُن کا ڈینگی سے بچنے کا پروگرام بھی بند کر دیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پریس کانفرنسوں، سوشل میڈیا اور بیانات سے ڈینگی کاخاتمہ نہیں ہوگا، نالائق ، نااہل حکومت کی ڈینگی پر پریس کانفرنس نہیں بلکہ اپنی نالائقی اور نااہلی کا فخریہ اعلان تھا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ‎وزیراعلیٰ، وفاقی وصوبائی وزرا ہسپتالوں میں دفاتر کھولیں، ڈینگی سے متعلق پورے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی جائے،اور ڈینگی کے ٹیسٹ اور دوائی کو مفت کیا جائے، شہباز شریف کی بنائی گئی ڈینگی ہیلپ لائن کو بحال کیا جائے۔

Related Posts