پسند کی شادی کرنے والے نے 2 کم عمر سالوں کو قتل کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پسند کی شادی کرنے والے نے 2 کم عمر سالوں کو قتل کردیا
پسند کی شادی کرنے والے نے 2 کم عمر سالوں کو قتل کردیا

لاہور کے علاقے ہنجروال میں بہنوئی نے فائرنگ کرکے کم عمر دو سالوں کو قتل کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے ہنجروال الحمد پارک کے رہائشی محمد علی کی بیٹی نے کچھ عرصہ قبل فہد نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی، لڑکی کو والدین گھر واپس لے آئے جس پر ملزم فہد ناراض تھا۔

والد محمد علی کا بتانا ہے کہ مزمل اور مدثر میرے دو ہی بیٹے تھے جبکہ پانچ بیٹیاں ہیں۔رات کے وقت محمد علی کے دو بیٹے دودھ کی دکان پر کام کررہے تھے کہ ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کردیا۔

ن لیگی امیدوار قومی اسمبلی اسلم بلیدی پر فائرنگ ، شدید زخمی

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

Related Posts