کراچی سے لاپتہ لڑکی کا نکاح سندھ کے قانون کے مطابق غیرقانونی ہے، شہلا رضا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی سے لاپتہ لڑکی کا نکاح سندھ کے قانون کے مطابق غیرقانونی ہے، شہلا رضا
کراچی سے لاپتہ لڑکی کا نکاح سندھ کے قانون کے مطابق غیرقانونی ہے، شہلا رضا

کراچی کےعلاقے ملیر الفلاح سوسائٹی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دُعا زہرہ کے بارے میں خبر سامنے آئی ہے کہ اُس نے لاہور میں نکاح کرلیا۔

اس حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا کہ دُعا زہرہ کا ب فارم دیکھا ہے، لڑکی 13 چودہ سال کی ہے، ہم دعا کررہے ہیں کہ بچی خیرو خیریت سے گھر پہنچ جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب تک سندھ پولیس خود نکاح نامہ نہیں دیکھے گی تصدیق نہیں کرسکتے، اس سے پہلے بھی کیسز تھے جس میں بچیوں کو چائلڈ پروٹیکشن یونٹ میں رکھا گیا، جب تک سندھ حکومت مکمل تصدیق نہیں کرتی ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔

شہلا رضا نے کہا کہ پولیس کے مطابق نکاح نامہ ان کے پاس ہے مگر لڑکی کا بیان آنا ہے، چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی اچھے طریقے سے پولیس کے ساتھ کام کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سے لاپتہ لڑکیوں کی پنجاب جاکر شادیاں کرنے کی وجہ کیا؟

انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی نے ابھی تک دعا کی بازیابی کی تصدیق نہیں کی، جب تک لڑکی کا ویڈیو کلپ نہیں آتا سندھ پولیس باقاعدہ اعلان نہیں کریں گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی جی صاحب نے کہا ہے کہ لڑکی کا ویڈیو کلپ آنا ضروری ہے، دعا کی فیملی تفتیش سے مطمئن ہے۔

واضح  رہے کہ 10 دن  قبل کراچی کے علاقے ملیر الفلاح سوسائٹی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ کے متعلق نئے انکشافات سامنے آگئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ دعا زہرہ سے نکاح کرنے والے لڑکے کا تعلق لاہور سے ہے۔

Related Posts