شادی کی تصدیق، کبری خان کب پیا گھر سدھاریں گی؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو پاکستان

پاکستان کی مشہور اداکارہ کبریٰ خان نے حال ہی میں آئندہ ماہ اپنی شادی کی خبروں کی تصدیق کی ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے ایوارڈ شو کے دوران، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کبریٰ خان نے شادی کے بارے میں افواہوں پر بات کی۔

جب ان سے ان کے قریبی دوست گوہر رشید کی غیر موجودگی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ انہیں معلوم نہیں کہ وہ کیوں نہیں آئے، لیکن انہیں تقریب میں موجود ہونا چاہیے تھا۔.

جب اداکارہ سے فروری میں شادی سے متعلق پوچھا گیا، کبریٰ خان نے اشاروں میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جی ہاں، وہ بظاہر فروری میں شادی کرنے والی ہیں۔

یاد رہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کے درمیان رومانی تعلقات اور شادی کی افواہیں گزشتہ سال سے گردش میں تھیں، جن کی اب تصدیق ہو چکی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، یہ جوڑا 22 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھے گا، اور ان کی شادی کی تقریبات کراچی میں منعقد ہوں گی۔

Related Posts