کورونا کا خوف، ملک کے مختلف شہروں میں شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی، ٹرانسپورٹ بند

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کا خوف، ملک کے مختلف شہروں میں شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی، ٹرانسپورٹ بند
کورونا کا خوف، ملک کے مختلف شہروں میں شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی، ٹرانسپورٹ بند

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا  کی روک تھام کیلئے متعدد شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت اور صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں آج سے شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی۔9 اضلاع میں ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب کے 9 اضلاع میں آج سے شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔ جن اضلاع پر پابندی آج سے نافذ کی گئی ہے، ان میں لاہور، ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد، گجرات اور سرگودھا شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیشہ شادی ہالز کو نشانہ بنانا زیادتی ہے۔ شادی ہالز ایسوسی ایشن

پنجاب کے اضلاع سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ میں بھی آج سے اِن ڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی عائد ہے جن میں شادی بیاہ سمیت ہر قسم کی سماجی تقریبات شامل ہیں۔ صوبہ پنجاب کے 9 اضلاع میں اندرونِ شہر ٹرانسپورٹ بھی بند کردی گئی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل محکمہ داخلہ سندھ نے شادی کی انڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات پر مکمل پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سندھ بھر میں کاروباری مراکز صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک کھلیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق دفاتر اور عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: صوبہ سندھ میں شادی سمیت تمام قسم کی تقریبات پر پابندی عائد 

Related Posts