سپریم کورٹ کے حکم پر ہفتے اور اتوار کو بھی مارکیٹیں کھولیں گے، سعید غنی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Preparations for the October 18 PPP meeting

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرنے کے پابند ہیں، ہفتے اور اتوار کو بھی مارکیٹیں کھولیں گے، خواتین بچوں کو بھی مارکیٹ میں ساتھ لا رہی ہیں جس پر تشویش ہے۔بزرگ افراد بھی کسی قسم کی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کررہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ہفتے اور اتوار کو بھی ملک کے تمام بڑے شاپنگ مالز کیساتھ چھوٹی مارکیٹیں بھی کھلی رکھنے کا حکم دیا۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ کیا کورونا وائرس ہفتے اور اتوار کوآجاتا ہے، لگتا ایسا ہے کہ چھوٹے تاجر کورونا کے بجائے بھوک سے ہی نہ مر جائیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 4679 ٹیسٹ کیے گئے، وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں کی تعداد 280 ہوگئی جبکہ 24 گھنٹوں میں 864 مزید کیسز رپورٹ ہوئے، 136 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 29 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کر دی ہے۔ انہوں نے کہا عوام خود کو بھی کرونا سے بچائیں اور دوسروں کو بھی کرونا سے بچانے میں مدد کریں۔تاکہ موجودہ کورونائی صورتحال پر قابو پایا جاسکے۔

مزید پڑھیں:20 مئی سے ایس او پیز کے تحت ٹرینیں چلائیں گے، شیخ رشید

Related Posts