کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ملک میں جاری غیریقینی سیاسی صورتحال کے منڈلاتے سائے مزید گہرے ہو گئے۔ مسلسل تیسرے روز بڑی منڈی ، 100 انڈیکس میں 531 کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سے شروع ہونے والے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں مندی برقرار رہی اور سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔
کاروبار کا آغاز مندی سے ہو جو اختتام تک قائم رہا ۔ 100 انڈیکس میں 531 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹاک ایکسچینج میں 531 کی کمی کے باعث انڈیکس 44 ہزار کی نفسیاتی حد سے محروم ہو گیا اور 43691.68 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
44 ہزار کی نفسیاتی حد کے علاوہ سٹاک مارکیٹ میں 44200، 44100، 44000، 43900، 43800، 43700 کی حدیں بھی گریں، جبکہ کاروبار میں 1.2 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : ای سی سی نے 7 ارب 60 کروڑ روپے کے رمضان پیکج کی منظوری دے دی