مارک زکر برگ نے ٹک ٹاکرز کو بھاری “رشوت” کی پیشکش کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو غیر ملکی میڈیا

میٹا کے سربراہ مارک زکر برگ نے ٹک ٹاکرز کو فیس بک اور انسٹاگرام جوائن کرنے پر بھاری رقم کی ادائیگی کی پیش کش کر دی۔

میٹا کمپنی کے مطابق اگر مشہور تخلیق کار میٹا پلیٹ فارمز پر 3 ماہ تک کانٹینٹ شیئر کریں گے تو انہیں 5 ہزار ڈالرز تک کا بونس دیا جائے گا۔

تعلقات میں گرمجوشی کے بعد پاکستان اور بنگلادیش کی باہمی تجارت بھی عروج پر

میٹا کا کہنا تھا کہ وہ انفلوئنسرز جن کو اس ’بریک تھرو بونس پروگرام‘ میں شامل ہونے کی منظوری ملے گی، ان کو ابتدائی 90 کے دوران ادائیگی ہوگی، اور تب تک ہوگی جب تک وہ باقاعدگی سے پوسٹ کرتے رہیں گے۔

میٹا کے تمام پلیٹ فارمز پر شیئرنگ کر کے تخلیق کاروں کو فیس بک مونیٹائزیشن پروگرام تک رسائی حاصل ہو سکے گی، جو ان کو ان کی پوسٹ کے ذریعے اضافی رقم کمانے کا اہل بنائے گی۔

اسی طرح میٹا مشہور تخلیق کاروں کو میٹا ویریفائیڈ کے فری ٹرائل کی بھی پیشکش کر رہا ہے جس کی ماہانہ فیس 15 ڈالرز سے 120 ڈالرز کے درمیان ہے۔

Related Posts