عمران خان کا بیان فارن فنڈڈ نیت اور مقاصد کا ثبوت ہے۔مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چور چور کے نعرے لگانے والے ملک کو کہاں لے گئے،مریم اورنگزیب
چور چور کے نعرے لگانے والے ملک کو کہاں لے گئے،مریم اورنگزیب

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا مارشل لاء لگا دیں کا بیان فارن فنڈڈ نیت اور مقاصد کا ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے ایک بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو جنرل (ر) باجوہ اور اس نے 22 کروڑ عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

 عمران خان کی عدم پیشی پر ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ

وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک اور قوم کے ساتھ جو ظلم ہوا، تاریخ میں ایسا کسی ملک کے ساتھ نہیں ہوا، مارشل لا لگانے کا بیانیہ عمران خان کو کی جانے والی غیر ملکی فنڈنگ کا ثبوت ہے۔

قبل ازیں نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حکومت کو لال بتی کے پیچھے لگا دیا تھا کہ وہ انتخابات منعقد کروائیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے عمران خان کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان آج پیش نہ ہوئے تو ضمانت خارج کردیں گے۔ 

Related Posts