پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے اپنے شوہر اور فلم میکر امان احمد کے ساتھ ویلنٹائن ڈے کی رومانوی تصاویر شیئر کی ہیں۔ یہ جوڑا ماریشس آئی لینڈ پر اپنے خاص دن سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔
مریم نفیس نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ محبت بھری تصاویر شیئر کیں اور انہیں جذباتی انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے لکھا:”یہ ایک خاص ویلنٹائن ڈے ہے، وہ جس کے بعد ہمارا ننھا مہمان، ان شاء اللہ، ہمارے درمیان ہوگا۔”
انہوں نے امان احمد کے لیے محبت بھرا پیغام بھی دیا:”تم، میرے ہمیشہ کے ویلنٹائن، میری زندگی میں اتنی محبت، خوشی اور دیوانگی شامل کرنے کے لیے شکریہ۔ اور جو کچھ تم میرے لیے کرتے ہو، اس کے لیے بھی۔ جیسے اماں کہتی ہیں، تم کسی ایسے شخص کو لاڈ پیار دے رہے ہو جو پہلے ہی بہت زیادہ بگاڑا ہوا ہے۔”
چند روز قبل مریم نفیس کی حمل کے فوٹو شوٹ کی تصاویر وائرل ہوئیں جس کے بعد ان کے شوہر امان احمد بھی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگے۔ وجہ یہ تھی کہ ان کی پہلی شادی کی خبریں سامنے آئیں۔
یہ خبر سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے انکشاف کے بعد سامنے آئی کہ مریم نفیس کے شوہر امان احمد پہلے بشریٰ انصاری کی بیٹی میرا انصاری کے شوہر تھے۔یہ انکشاف اس وقت ہوا جب امان احمد کی پرانی شادی کی تصاویر انٹرنیٹ پر گردش کرنے لگیں۔
سامنے آنے والی پرانے نکاح کی تصاویر میں میرا انصاری کے سابق شوہر کی شباہت امان احمد سے حیران کن حد تک ملتی ہے، جو اب مریم نفیس کے شریک حیات ہیں۔تاہم نہ تو مریم نفیس اور نہ ہی بشریٰ انصاری نے اس حوالے سے کوئی بیان دیا ہے۔