راولپنڈی: 23 مارچ کو ہونے والی پاکستان ڈے پریڈ کو ملتوی کردیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پریڈ خراب موسم کے باعث ملتوی کی گئی۔
پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 23 مارچ کو ہونے والے پریڈ اب 25 مارچ کو ہو گی۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے پرید 2 روز کے لیے ملتوی کی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے اگلے 2 کے لیے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
23 مارچ 1940 کو قرار داد پاکستتان پیش کی گئی تھی اور 7 سات کی قلیل مدت میں قائداعطم محمد علی جناح کی قیادت میں قوم نے 14 اگست 1947 کو ایک آزاد ملک مملکت خداد اسلامیہ جمہوریہ پاکستان حاصل کیا تھا۔
پاکستانی قوم ہر سال 23 مارچ کا دن قومی جوش و جذبے سے مناتی ہے۔ اس دن پاکستان کی مسلح افواج کی طرف سے خصوصی پریڈ کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ،21 توپوں کی سلامی دی جاتی ہے۔
مساجد میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں قومی سطح اور نجی سطح پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔