قومی ہاکی ٹیم کے سابق لیجنڈری کھلاڑی منظور حسین جونیئر انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ہاکی ٹیم کے سابق لیجنڈری کھلاڑی منظور حسین جونیئر انتقال کر گئے
قومی ہاکی ٹیم کے سابق لیجنڈری کھلاڑی منظور حسین جونیئر انتقال کر گئے

لاہور: قومی ہاکی ٹیم کے سابق لیجنڈری کھلاڑی اور سابق کپتان اولمپین منظور حسین جونیئر دل کے عارضے کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 63سال تھی۔

تفصیلات کے مطابق ہاکی لیجنڈ منظور حسین کا انتقال دل کے دورے کے باعث لاہور کے مقامی ہسپتال میں علاج کے دوران ہوا جس پر ملک کی مشہورومعروف شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایشیا کپ، بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

ہاکی لیجنڈ کے صاحبزادے فیصل منظور نے منظور حسین جونیئر کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ اولمپین منظور حسین جونیئر کو قومی ہاکی کا سرمایہ سمجھا جاتا تھا جو 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرچکے تھے۔

قبل ازیں منظور حسین جونیئر کو 1978 اور 1982 کی فاتح قومی ہاکی ٹیم میں شمولیت کا بھی اعزاز حاصل رہا۔ 1982 میں منظور حسین جونیئر نے 6 جرمن کھلاڑیوں کو ڈاج دے کر گول کیا جسے آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ آج سے ایک ماہ قبل ہی ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر کو چیئرمین پی ایچ ایف سلیکشن کمیٹی کے طور پر کام کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں تاہم منظور جونیئر کو علالت کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

منظور حسین جونیئر نے 1975 سے 1984 کے مابین اسٹرائیکر کی حیثیت سے فارورڈ پوزیشن میں کھیلتے ہوئے 175 بار پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا اور اپنے کیرئیر میں 85 سے زائد گولز بھی کیے۔

Related Posts