باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے متعدد افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے متعدد افراد جاں بحق
باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے متعدد افراد جاں بحق

مظفرآباد: باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے2 خواتین سمیت 4 افراد لقمہ اجل بن گئے، جبکہ 10کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

گڑھی ڈوپٹہ کے نواحی علاقے موئیاں سیداں کے مقام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گر گئی، حادثے میں خاتون موقع پر دم توڑ گئی جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، جن میں سے متعدد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

پولیس اور ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو سی ایم ایچ مظفرآباد اور آر ایچ سی گڑھی ڈوپٹہ منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:9 مئی کو رینجرز کی چوکی کو آگ لگانے والے باپ بیٹا گرفتار

اسپتال ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حادثے میں مرنے والوں کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے جن میں 2 خواتین سلمیٰ بی بی اور ثمینہ بی بی جبکہ 2 مرد غلام مصطفیٰ اور وسیم احمد شامل ہیں، چند زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

Related Posts