بہت سے گروہ پکڑے گئے ہیں جن کے تانے بانے دشمن ملک سے ملتے ہیں، ناصر حسین شاہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ججز کی اہلیت پر فواد چوہدری کے ریمارکس کی شدید مذمت کرتا ہوں،ناصر حسین شاہ
ججز کی اہلیت پر فواد چوہدری کے ریمارکس کی شدید مذمت کرتا ہوں،ناصر حسین شاہ

کراچی:صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا کراچی میں کرائم ریٹ میں بڑے پیمانے پر کمی واقع ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت سے گروہ پکڑے گئے ہیں جن کے تانے بانے دشمن ملک سے ملتے ہیں۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیس، رینجرز اور حساس ادارے کی جانب سے مسلسل کاروائیاں جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ کابینہ کے فیصلو ں سے متعلق بریفنگ میں کیا۔

انہو ں نے کہا کہ رینجرز پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کو پیٹرولنگ بڑھانے کی ہدایا ت دی ہیں تاکہ ایسے واقعات نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے گروہ پکڑے گئے ہیں جن کے تانے بانے دشمن ملک سے ملتے ہیں۔

جو لوگ میرے ملک کے خلاف کھل کر بات کرتے ہیں انتشار اور دہشت گردی میں ملوث ہیں، ان کو یہاں رہنے کا حق نہیں، ایسے عناصر کو سیاسی، میڈیا اور عدالتوں سمیت کسی سطح پر سپورٹ نہیں ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کابینہ نے وفاقی حکومت کی جانب سے چیف الیکشن کمیشن اور الیکشن کمیشن کے اراکین کے استعفیٰ کے مطالبے کی پرزور مذمت کی ہے. انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے تو الیکشن کمیشن کی تعریف کرتے رہیں ہیں، ڈسکہ الیکشن کے بعد اچانک کیا ہوگیا۔

وفاقی حکومت کی خواہشات پر کام نہ ہو تو وہ آئینی اداروں پر چڑھ دوڑتے ہیں جو کہ ناقابل برداشت ہے یہ غیر آئینی اور غیر قانونی عمل ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا پہلے ہی تقر یباََ نااہل ہو چکے ہیں ان کے خلاف بہت جلد فیصلہ آنے والا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ایک نہیں سینیٹ کی دو نشستوں پر انتخابات ہوں گے، ہم دو لوگوں کے خلاف عدالتوں میں گئے ہیں ان کے کاغذات نامزدگی غلط طریقے سے بحال کئے گئے۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ مسترد ہوجائیں گے اور دوبارہ الیکشن میں پیپلز پارٹی سینیٹ کی دو نشستیں حاصل کر لے گی۔

انہو ں نے کہا کہ آئی بی اے کے تحت منتخب ہو نے والے ہیڈماسٹرز سے متعلق فیصلہ عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے. چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،وزیر اعلی سندھ اور پور ی سندھ کا بینہ ان کو سپورٹ کر رہی ہے پوری کوشش ہے کہ ان کے لئے کوئی قانونی راستہ نکالا جائے اور ان کو accomodate کریں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے پا س کرونا ویکسین کی کمی ہے ویکسین خریدنے کے لئے وفاقی حکومت سے اجازت مانگی ہے اور فنڈز بھی مختص کیے ہیں، انہو ں نے کہا کہ وفا قی حکو مت سے ویکسین ملی ہے۔

سندھ حکو مت نے طریقہ کار طے کیا ہے جس کے مطابق پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز اور پھر 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ سندھ حکومت نے میڈیا ورکرز کو فرنٹ لائن ورکرز قرار دیا ہے ان کو بھی ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے کیسز کے لئے الگ عدالتیں مختص کی گئی ہیں جس پر سندھ حکومت چیف جسٹس سندھ ہا ئی کو ر ٹ کی مشکور ہے۔تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی میں بہت سارے افسران معطل اور برطرف کیے ہیں، 1400 سے زائد غیر قا نو نی تعمیرات گرائی ہیں۔

Related Posts