منشا پاشا کی شوہر جبران ناصر کے اغوا پر عوام سے دعا کرنیکی درخواست

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈیفنس کے علاقے 26 اسٹریٹ توحید کمرشل کے قریب سے ویگو گاڑی میں سوار نامعلوم افراد وکیل جبران ناصر کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام کی جانب فرار ہوگئے۔

اس حوالے سے جبران ناصر کی اہلیہ اداکارہ منشا پاشا کا ایک ویڈیو بیان بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں انھوں نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر جبران ناصر کے ہمراہ ڈنر کرکے واپس گھر جارہی تھیں کہ راستے میں ایک بڑی گاڑی سفید ویگو نے ہماری گاڑی کو روکا اور اس میں سوار 15 افراد جو کہ مسلح تھے اور وہ زبردستی میرے شوہر کو لیکر چلے گئے۔

جبران ناصر کی اہلیہ نے اپنے بیان میں اپیل کی کہ میرے شوہر کے لیے آواز اٹھائی جائے اور دعا کریں کہ جبران ناصر واپس جلد گھر واپس آجائیں۔

جبران ناصر کے پی اے لک وکٹر نے بتایا کہ گاڑی میں سوار تمام افراد سادہ لباس تھے جبکہ واقعہ کی اطلاع مدد گار 15 پولیس کو دیدی گئی ہے۔

اس حوالے سے کلفٹن تھانے میں جبران ناصر کی اہلیہ کی جانب سے واقعہ سے متعلق اور شوہر کی بازیابی کے لیے درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔

Related Posts