بھارتی اداکارہ بپاشا باسو نے بیٹی کی خواہش ظاہر کردی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی اداکارہ بپاشا باسو نے بیٹی کی خواہش کا اظہار کردیا
بھارتی اداکارہ بپاشا باسو نے بیٹی کی خواہش کا اظہار کردیا

بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو اور اداکار کرن سنگھ گروور کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

حال ہی میں حاملہ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد انھیں مبارکباد دے رہی ہے۔

اداکارہ بپاشا باسو سے جب انٹرویو کے دوران بچے کے متعلق سوال کیا گیا تھا تو اداکارہ نے بیٹی کی خواہش کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ جب سے ہمیں بچے کے بارے میں معلوم ہوا، اس کے بعد سے ہم یہی امید کررہے ہیں کہ ہماری بیٹی ہو۔

یہ بھی پڑھیں:

مایا علی ڈرامہ سیریل یونہی میں بلال اشرف کے مقابل نظر آئینگی

اُن کا مزید کہنا تھا کہ بچہ ایک خوبصورت تحفہ ہوتا ہے اور بحیثیت والدین ہمیں بیٹا اور بیٹی کسی کیلئے بھی تیار رہنا ہوگا۔

بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو اور کرن کی ملاقات ایک فلم کے سیٹ کے دوران ہوئی تھی اور ایک سال کی ڈیٹنگ کے بعد وہ 2016 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

کام کے محاز پر اداکارہ بپاشا باسو نے تھرلر سیریز ڈینجرس میں کام کیا تھا جبکہ کرن سنگھ گروور کو آخری بار ویب سیریز قبول ہے 2.0 میں دیکھا گیا تھا۔

Related Posts