کراچی: ملک کی سب سے بڑی جھیل منچھر میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، بند ٹوٹ جانے کے خدشے کے پیشِ نظر سیہون شریف کی 5 یونین کونسلز ڈوب سکتی ہیں۔ متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق منچھر جھیل کا بند ٹوٹنے سے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر علاقہ مکینوں نے گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کا آغاز کردیا۔ بند پر بڑھتے ہوئے دباؤ اور تیز ہوا کے باعث پیدا ہونے والی لہروں سے 5 یونین کونسلز ڈوبنے کے خدشات بڑھ گئے۔
وزیر اعظم سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے چین اور سری لنکا کے شکرگزار