مانچسٹر ٹیسٹ: پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 326 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مانچسٹر ٹیسٹ: پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 326 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی
مانچسٹر ٹیسٹ: پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 326 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی

مانچسٹر:انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوران پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 326 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے شان مسعود سب سے کامیاب کھلاڑی رہے جنہوں نے 156 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم نے 69 رنزبنانے میں کامیاب رہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان مانچسٹر میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم کے کھلاڑی 326 رنز بنا سکے۔پاکستان کی جانب سے شان مسعود نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 159رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

بلے باز بابر اعظم نے بھی اپنی شاندار کارکردگی سے شائقین کرکٹ کو خوب محظوظ کیا۔ بابر اعظم  106 گیندوں میں 11 چوکوں کی مدد سے 69 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ دیگر بلے بازوں میں شاداب خان 45 اور عابد علی 16 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے براڈ اور آرچر نے شانداربالنگ کرتے ہوئے پاکستان کے 3، 3 کھلاڑیوں کو پویلین واپس پہنچایا۔ ووکس کے حصے میں دو جبکہ اینڈرسن اور ڈی ایم بیس کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

Related Posts