گرین لائن بس کا انتظام وفاقی حکومت سے سندھ حکومت کو منتقل، اب کیا ہوگا؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اورنج لائن کا انتظام بھی سندھ حکومت کے پاس آگیا، فوٹو جیو

گرین لائن اور اورنج لائن بس سروسز کا انتظام وفاق سے حکومت سندھ کے حوالے کردیا گیا، دونوں بس سروسز کا آپریشنل کنٹرول حکومت سندھ نے باضابطہ طور پر سنبھال لیا ہے۔

سی ای او پی آئی ڈی سی ایل وسیم باجوہ نے کنٹرول سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن کےحوالے کیا۔ تقریب میں سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ایم ڈی کمال دایو سمیت اورنج لائن اور گرین لائن بی آر ٹی کے حکام بھی شریک ہوئے۔

شرجیل میمن کا تقریب کے موقع پر کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو مزید منظم کرنے کی جانب اہم قدم ہے، حکومت سندھ بس سروسز کی بہتری اور پائیداری کیلئے پُرعزم ہے تاکہ شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں

انہوں نے کہا کہ بس سروسز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور باقاعدہ دیکھ بھال کے ذریعے بس سروسز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کام کریں گے۔

کراچی شہر کے لیے ایک مربوط اور مؤثر شہری ٹرانزٹ سسٹم تشکیل دیا جا رہا ہے۔ دونوں بی آر ٹی لائنز کو دیگر پبلک ٹرانسپورٹ سسٹمز کے ساتھ منسلک کرنے کے منصوبے جاری ہے۔

گرین لائن وفاق سے سندھ حکومت کو منتقل ہونے کے بعد شہری بالخصوص گرین لائن پر سفر کرنے والے شہری سوال اٹھا رہے ہیں کہ اب کیا ہوگا، کیا اب بھی گرین لائن پہلی جیسی سروس کا معیار برقرار رکھ پائے گی؟

Related Posts