لندن سے بینٹلی ملسن چرانے والا شخص عادی مجرم نکلا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لندن سے چوری شدہ بیش قیمت گاڑی برآمد کرنے والا ملزم عادی مجرم نکلا جو ایف آئی اے کے ایک اور کیس میں بھی نامزد ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق لندن سے چوری شدہ بیش قیمت کاربرآمدگی کیس کا مرکزی ملزم عادی جرائم پیشہ نکلا، نوید یامین پولیس مقدمات میں جیل جانے کے علاوہ ایف آئی اے کےایک کسی میں بھی ملزم ہے۔

ذرائع کے مطابق لندن چوری شدہ کیس کے مرکزی ملزم نوید یامین کے خلاف ایف  آئی اے بینکنگ سرکل میں درج مقدمہ چوری شدہ کریڈٹ کارڈزکے ڈٰیٹا سے خریداری کے حوالے سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لندن سے چرائی گئی بینٹلی ملسن کراچی کیسے پہنچی؟ سنسنی خیز انکشاف

درج مقدمے کے مطابق ملزمان نے 1 کروڑ80 لاکھ سے زائد پر مشتمل خریداریاں اورادائیگیاں کیں۔

ایف آئی اے کودیے گئے بیان کے تحت نوید یامین کا کاروں کی امپورٹ، سیل پرچیزکا بزنس ہے، ملزم پرغیر ملکی شراب منگوانے سمیت دیگرالزامات کے تحت دیگر اداروں میں بھی مقدمات درج ہیں۔

ملزم اصل نام کےعلاوہ اسد شاہ کے نام سے جعلی قومی شناختی کارڈ بھی استعمال کرتا رہا ہے۔

Related Posts