بجلی کے بل میں میونسپل ٹیکس کیوں؟ کے الیکٹرک کے دفتر کے سامنے کچرا ڈال دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میونسپل ٹیکس
(فوٹو: آن لائن)

کراچی کے شہری نے بجلی کے بل میں میونسپل ٹیکس وصول کرنے پر انوکھا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کے الیکٹرک کے دفتر کے سامنے کچرا ڈال دیا ہے۔

تفصیلات ک مطابق کراچی کے شہری نے کے الیکٹرک کے دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کیا۔ شہری نے کہا کہ صرف 3 یونٹ کا بل 2 ہزار 366 روپے آگیا۔ بجلی کے بلز میں کے ایم سی کے چارجز کے طور پر ہم سے 400روپے کی وصولی کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ شہری کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے نمائندوں سے پوچھا تھا کہ کیا کچرا دفتر کے باہر ڈال دوں؟ انہوں نے کہا کہ کچرا یہاں پھینکنا چاہتے ہو تو پھینک دو۔ شہری نے احتجاج کے طور پر کچرے کی بالٹی دفتر کے سامنے لا کر پھینکی۔

واقعے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں نظر آنے والے شہری کا کہنا ہے کہ کچرے کا بل لینے والوں کو کچرا بھی اٹھانا ہوگا۔ کے الیکٹرک کے دفتر سے میونسپل ٹیکس کے متعلق معلوم کیا تو انہوں نے 400 روپے کے چارجز کو کے ایم سی کے چارجز قرار دیا تھا۔

کچرا کے الیکٹرک کے دفتر کے سامنے پھینکنے والے شہری نے کہا کہ اگر کوئی کچرا نہیں اٹھائے گا تو کے ایم سی نے بجلی کے بل میں ٹیکس کیوں عائد کیا؟ کے ایم سی کے پیسے کے الیکٹرک کو دئیے جارہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر شہری کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کیے ہیں۔

Related Posts