مار مار کر لہولہان کیا پھر گلا دبا دیا، کراچی میں بچوں کے سامنے ماں کا بہیمانہ قتل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Man strangles wife to death in Karachi in front of children

کراچی: شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایک 22 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر اس کے شوہر نے گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا،مقتولہ کے والد کے مطابق ملزم عرفان نے واقعے کے بعد انہیں فون کیا اور کہا کہ آکر لاش لے جائیں۔

مقتولہ، صباء کے والد نے مزید کہا کہ عرفان نے بچوں کے سامنے اسے جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے بچے خوفزدہ ہوگئے اور روتے رہ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ عرفان ماضی میں بھی صباء پر تشدد کرتا رہا ہے اور وہ منشیات کا عادی تھا۔صباء نے تین سال پہلے عرفان سے کورٹ میرج کی تھی لیکن بعد میں انکشاف ہوا کہ عرفان نشے کا عادی ہے۔

سفاک شوہر نےبیوی کو قتل کر کے پریشر ککر میں لاش کے ٹکڑے ابال دیے

صباء کی والدہ نے بتایا کہ ان کے داماد عرفان شراب نوشی کرتا تھا اور روزانہ ان کی بیٹی کو مارتا تھا۔ انہوں نے کہا میں صباء کو اپنے ساتھ رہنے کو کہتی تھی لیکن وہ بار بار اسے فون کر کے واپس بلالیتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم عرفان کا تعلق صادق آباد سے ہے، اور اسے گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزم عرفان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جو واقعے کے بعد فرار ہو چکا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے اور رپورٹ موصول ہونے کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Related Posts