شوہر نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں بیوی اور دوست کو قتل کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Man stabs wife, her friend to death in name of honour

کراچی : سرجانی ٹاؤن سیکٹر سیون ڈی میں گھر سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد، دونوں کو چھریوں کے پے در پے وار کرکے قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم راشد سرجانی ٹاؤن میں ہی پنکچر کی دکان چلاتا ہے،پولیس مقتول کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی ہے،پولیس نے ملزم راشد کو گرفتار کرلیا ہے اور الہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے۔

راشد نامی ملزم نے اپنی اہلیہ اور اس کے دوست کو قتل کیا ہے،گرفتار ملزم راشد کا کہنا ہے کہ مقتول سلمان میرا دوست تھا اور میرے ساتھ ہی پہلے لانڈھی میں رہائش پذیر تھا، گزشتہ 4 سال سے ناہید اور سلمان کے تعلقات پر اعتراض تھا،دونوں کو قابل اعتراض حالت میں دیکھنے کے بعد قتل کیاہے۔

مزید پڑھیں:خالہ زاد بھائی اور بہنوئی کی خاتون سے جنسی زیادتی، انصاف کے لئے دربدر

مقتولہ ناہید کی عمر 35 سال تھی اور وہ 2 بچو ں کی ماں تھی جبکہ مقتول سلمان کی عمر 26 سال تھی۔ملزم راشد نے دونوں کو چھریوں کے پے در پے وار کرکے قتل کیا ہے۔

Related Posts