پنجاب میں شوہرنے5ہزارمیں بیوی بیچ دی،دوست 21 دن تک اجتماعی زیادتی کرتےرہے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
فرقوں کی بھول بھلیوں سے نکلو، صرف قران و سنت کو اپناؤ
zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرگودھا:پنجاب میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو جنسی خدمات کے لئے اپنے دوستوں کو 5 ہزار روپے میں فروخت کردیا، خاتون کیساتھ 21 دن تک اجتماعی عصمت دری کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے سے انکار کے بعد خاتون نے عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور مجرموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متاثرہ خاتون ایڈیشنل جج سرگودھا محمد اعجاز رضا کی عدالت میں شکایت درج کرنے کے لئے پیش ہوئی۔ خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر غیر اخلاقی سرگرمیوں پر مجبور کرتاہے۔

خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر اپنے دوستوں ابرار ، اشفاق ، گلزار اور محبوب کے ساتھ گھر آیا تھا اور ان سے 5000 روپے وصول کرنے کے بعد اس نے مجھے اپنے دوستوں کے حوالے کردیا۔ خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر کے دوستوں نے رات بھر اس کے ساتھ زیادتی کی جبکہ شوہر باہر موجود تھا۔

خاتون نے دعویٰ کیا کہ ابرار ، اشفاق ، گلزار اور محبوب بعدا زاں اسے ایک نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں وہ 21 دن تک اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کرتے رہے۔

مزید پڑھیں:شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے

عدالت نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور مجرموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔

Related Posts