وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 9 ہزار روپے کے تنازعے پر سفاک ملزم نے بیٹے کے سامنے باپ کو گولیاں مار کر قتل کردیا اور موقعۂ واردات سے فرار ہوگیا۔ ملزم کو گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ میں پیش آیا جہاں 9 ہزار روپے کے تنازعے پر محمد عامر نامی شخص نے اصغر خان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اصغر خان جاں بحق ہو گئے اور ان کا بیٹا سلمان زخمی ہوا۔
جاں بحق شہری کے بیٹے سلمان خان نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم 20 سال سے اہلِ خانہ کے ہمراہ اسی علاقے میں رہتے ہیں۔ واقعے کے روز میں صبح کے وقت اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ گھر پر تھا اور میرے والد اصغر خان بچوں کو مدرسہ چھوڑنے نکل گئے۔
سلمان خان نے کہا کہ بچوں کو مدرسہ چھوڑ کر میرے والد گھر کے قریب پہنچے تو عامر نے مریے والد کے ساتھ گالم گلوچ شروع کردی۔ ملزم کے ساتھ گزشتہ رات 9 ہزار روپے لین دین پر میرے بھائی امتیاز سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔
ملزم اپنی والدہ پروین بی بی کے اکسانے پر گھر سے پستول اٹھا کر نکلا تھا۔ شور شرابے کی آواز سن کر سلمان اور اس کا بڑا بھائی باہر آئے۔ ان کے دیکھتے ہی دیکھتے عامر نے فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں اصغر خان موقعے پر جاں بحق ہو گئے۔
جب متاثرہ شہری سلمان خان اپنے والد کو اٹھانے کیلئے آگے بڑھا تو ملزم نے اس پر بھی فائرنگ کی جو سلمان کی ٹانگ پر لگ گئے۔ سلمان کو زخمی حالت میں پمز ہسپتال لے جایا گیا۔ بعد ازاں پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
آج ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ متاثرہ شہری سلمان خان نے آئی جی پولیس سے اپیل کی ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ ملزم نے سلمان خان کی آنکھوں کے سامنے والد کو قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور موٹر وے اجتماعی زیادتی کیس، فیصلہ آج ہوگا