کراچی، کزن کے بیٹے کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچنے والا شہری اندھی گولی سے جاں بحق

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
شہری اندھی گولی سے جاں بحق
(فوٹو: بزنس ریکارڈر)

کراچی میں اپنے کزن کے بیٹے کی قیادت کیلئے ہسپتال پہنچنے والا شہری اندھی گولی سے جاں بحق ہوگیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ عباسی شہید ہسپتال میں پیش آیا۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی افضل کے سینے میں لگی جبکہ جاں بحق شہری کو گولی لگنے سے پہلے اور بعد میں بھی ہسپتال کے باہر سے ہوائی فائرنگ کی آوازیں آتی رہیں۔

عباسی شہید ہسپتال کا شمار شہر کے اہم ہسپتالوں میں کیا جاتا ہے جہاں ایمرجنسی میں زخمی افراد کے علاوہ پیچیدہ اور بڑے امراض میں مبتلا افراد کو بھی لایا جاتا ہے۔ مقتول افضل چائلڈ ایمرجنسی کی پارکنگ میں دوستوں کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا جس کے دوران اسے نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگ گئی۔

خیال رہے کہ ہرسال کراچی سمیت ملک بھر میں ہوائی فائرنگ سے  درجنوں افراد جاں بحق ہوجاتے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اندھی گولی کا شکار ہونے والے شہری افضل کو ہسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکا۔ مقتول لیاقت آباد کا رہائشی تھا۔ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Related Posts