اسلام آباد، گرفتاری کے خوف سے بلندوبالاعمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ، ملزم چل بسا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، ملیر شمسی سوسائٹی میں ایک گھر سے 4 افراد کی لاشیں برآمد
کراچی، ملیر شمسی سوسائٹی میں ایک گھر سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گرفتاری کے خوف سے ملزم نے بلند و بالا عمارت کی تیسری منزل سے مبینہ طور پر چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں ملزم جاں بحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق علی عباس نامی ملزم نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف 11 ون میں واقع صفا ہائٹس کی 4 منزلہ عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔

دو مقدمات میں پولیس کو مطلوب شہری علی عباس اشتہاری ہوچکا تھا۔ پولیس پارٹی ملزم کے ڈرائیور اور پلازہ کے چوکیدار کے ہمراہ 20 منٹ تک ملزم کا دروازہ کھٹکھٹاتی رہی۔

ملزم نے بھاگنے کی کوشش کی جس کے دوران پائپ ٹوٹنے کی وجہ سے ملزم عباس نیچے گرا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔

جاں بحق ہونے والے ملزم کی عمر 55 سال تھی جو جائیداد کا کام کرتا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جب پولیس نے چھاپہ مارا تو علی عباس اپنے فلیٹ میں موجود تھا۔

عینی شاہدین کے بیان کے مطابق ملزم پکڑے جانے کے ڈر سے پلازہ کی چھت پر چڑھ گیا جس نے پولیس کے ڈر سے عمارت سے چھلانگ لگا دی اور موقعے پر جاں بحق ہوگیا۔

اسلام آباد پولیس نے ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے پمز ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی میت کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی، موسمیات کے قریب دھماکے کی وجوہات سامنے آگئیں

Related Posts