وزیر توانائی امتیاز شیخ کے گھر کام کے لیے آنے والا شخص باتھ روم میں مردہ پایا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر توانائی امتیاز شیخ کے گھر کام کے لیے آنے والا شخص باتھ روم میں مردہ پایا گیا
وزیر توانائی امتیاز شیخ کے گھر کام کے لیے آنے والا شخص باتھ روم میں مردہ پایا گیا

شکارپور: وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کے گھر کام کے لیے آنے والا شخص باتھ روم میں مردہ پایا گیا جسے نکالنے کے لیے باتھ روم کا دروازہ توڑنا پڑا۔

علاقہ پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے  کر ہسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اس کی موت کی وجوہات معلوم کی جاسکتی ہیں۔لاش امتیاز شیخ کے بنگلے سے ملی۔

واقعے کی ابتدائی تفتیش کے مطابق متوفی شخص کام کے لیے باتھ روم کے اندر گیا تھا۔ باتھ روم کا دروازہ اندر سے لاک ہونے کے باعث اسے نکالنے کے لیے دروازہ توڑ دیا گیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ مردہ پایا گیا شخص بنگلے میں کام کے سلسلے میں گیا تھا جہاں نامعلوم وجوہات کے باعث اس کی موت واقع ہوئی، جس پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  ہسپتال سے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری ہونے کے بعدخاتون زندہ ہو گئی، غسل کے دوران خاتون اٹھ کر کھڑی ہو گئی جس سے خوفزدہ ہو کر عوام نے دوڑ لگا دی۔

ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت  سے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری ہونے کے بعد زندہ ثابت ہونے والی خاتون اگلے ہی روز وفات پا گئی، جبکہ رشیدہ بی بی نامی خاتون کو 8 جنوری کو ڈاکٹرز نے مردہ قرار دے دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  مردہ قرار دی جانے والی خاتون زندہ ہو گئی

Related Posts