سوات میں کورونا وائرس کے باعث ایک شخص جاں بحق، اموات 45 ہو گئیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوات میں کورونا وائرس کے باعث ایک شخص جاں بحق، اموات 45 ہو گئیں
سوات میں کورونا وائرس کے باعث ایک شخص جاں بحق، اموات 45 ہو گئیں

مہلک کورونا وائرس نے صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر سوات میں ایک اور شخص کی جان لے لی جس سے ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 45 ہو گئی ہے۔

صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر سوات میں اب تک کورونا وائرس کے باعث 3 افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ آج کورونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والے شخص کی عمر 75 سال تھی۔

سوات کے سیدو ہسپتال کے مطابق کورونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والے شخص کا نام فضلِ ربی تھا جبکہ کورونا وائرس کے باعث سوات میں اس سے دو روز قبل بھی ایک شخص جان کی بازی ہار گیا تھا۔

ترجمان سیدو ہسپتال کے مطابق 75 سالہ فضلِ ربی کی میت کو غسل دینے کے بعد تجہیز و تکفین کیلئے ان کے آبائی گاؤں بھیج دیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت کے مطابق صوبے کے شہری علاقے کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہوئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خیبر پختونخواہ کے وزیرِ خزانہ و صحت تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور میں کورونا وائرس کے باعث 3 اموات ہوئیں جبکہ 29 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔

مزید پڑھیں:  شہری علاقے کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہوئے۔خیبر پختونخواہ حکومت

Related Posts