دوست نے 100 روپے کی واپسی کیلئے جھگڑے میں دوست کا گلا کاٹ دیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Man cuts friend’s throat for Rs100 in Punjab

حافظ آباد : پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں دوست نے 100 روپے کی رقم کے تنازع پر دوست کا گلا درانتی سے کاٹ دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حافظ آباد کے محلہ شریف پورہ کے رہائشی عباس نے اپنے دوست امانت سے 100 روپے ادھار لیے تھے۔

رقم کی واپسی پر دونوں کے درمیان جھگڑے کے دوران امانت نے درانتی سے عباس کا گلا کاٹ دیا۔عباس کوشدید زخمی حالت میں حافظ آباد ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

یا درہے کہ 2 روز قبل مظفرگڑھ میں زمیندار نے کھیتوں میں بکریاں چرانے پر روزہ دار نوعمر بچے کو پھانسی پر لٹکاکر قتل کردیاتھا۔

واقعہ قادرہ نالہ جتوئی روڈ نزد شوگر مل علی پور میرے کھیت میں بکریاں چرانے پر پیش آیا، غزلانی برادری کے زمیندار فیاض غزلانی اور نوکر بلال آرائیں نے بچے کو پھانسی دے دی ۔

مزید پڑھیں:دعا زہرہ کاظمی کے بعد ایک اور بچی لاپتہ، والدین پر قیامت ٹوٹ پڑی

مظفرگڑھ پولیس نے کھیت میں بکریاں چرانے پر حافظ قرآن بچے کو پھانسی دے کر قتل کرنے والے زمیندار اور اس کے ساتھی کو مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا ہے۔

Related Posts