حلقے میں آوارہ کتوں کا راج، شہریوں کا جینا محال، سعید غنی کی معطلی کا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

man attacked by dog in Karachi

کراچی : سندھ کے ارکان اسمبلی کو کتے پکڑنے کے عدالتی حکم کے باوجودوزیر تعلیم سعید غنی کے اپنے حلقہ انتخاب چنیسر گوٹھ میں ہزاروں آوارہ کتوں کا راج، پاگل کتوں نے ایک شہری شکیل خاصخیلی کو ٹانگ میں کاٹ لیا ،سعید غنی کی معطلی کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

پاگل کتے علاقہ مکینوں کوبھنبھوڑرہے ہیں مگر وزیر تعلیم اور حکومت سندھ کو پرواہ نہیں،عدالتی احکامات بھی ہوا میں اڑا دیے گئے۔شہریوں کا شدید احتجاج ، حکومت سندھ کی سرد مہری پر سخت الفاظ میں شہریوں کی مذمت کی ہے،

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ چنیسر گوٹھ سمیت پورے حلقے محمود آباد ، اعظم بستی ، اعظم ٹاؤن، جونیجو ٹاؤن،ڈیفنس ویو، اختر کالونی،وغیرہ میں آوارہ کتوں نے بچوں کا جینا حرام کردیا ہے، بچے اسکول جانے سے ڈرتے ہیں ، خصوصاََ رات کے اوقات میں شہریوں کا شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

مزید پڑھیں:پولیس کا انوکھا کارنامہ، 4 ماہ کے بچے پر مقدمہ درج، والد ضمانت کیلئے عدالت پہنچ گیا

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ شکیل خاصخیلی نماز ادا کرنے مسجد جا رہے تھے کہ راستے میں انہیں آوارہ کتوں نے گھیر لیا ، وہ بھونکتے رہے اور جب شکیل خاصخیلی نے انہیں بھگانے کی کوشش کی تو کتے نے ان پر حملہ کر دیا اور ان کی ٹانگ پر کاٹ لیا ، جس کے باعث وہ شدید ذخمی ہو گئے تھے۔

علاقہ مکینوں نے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کے مضبوط گڑھ میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا نوٹس لیں اور فوری طور پر اس علاقے سمیت پورے شہر کو آوارہ کتوں سے پاک کرنے کے لیے حکومت سندھ ، وزیر اعلیٰ سندھ مرا علی شاہ اور وزیر تعلیم سعید غنی کو خصوصی طور پر ہدایت دیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ اگر چیئر مین بلاول بھٹو کراچی کے مسائل پر توجہ نہیں دیں گے تو ایسا نہ ہو کہ شہر کے وہ حلقے بھی پیپلز پارٹی کے ہاتھ سے نکل جائیں جو ابھی اس کے پاس ہیں۔

Related Posts